16 جون ، 2012
واشنگٹن …امریکہ سابق سوویت ریاست جارجیا کو فضائی دفاعی اور ساحلوں کی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون فراہم کرے گا۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 5 جون کو امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن اور جارجین وزیراعظم نیکا گلیلوری کے درمیان ملاقات کے بعد امریکی حکومت نے سابق سوویت ریاست کی فضائی دفاعی اور ساحلوں کی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ جارجیا کو نان کمیشنڈ افسران، بریگیڈیئر ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ہیلی کاپٹر فلیٹ کی اپ گریڈیشن میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔