دنیا
16 جون ، 2012

روس کا شام کو نئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے انکار

ماسکو … روس نے شام کو نئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کو نئے معاہدے کے تحت کسی قسم کے فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم نہیں کئے گئے، اس حوالہ سے مغربی میڈیا کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایم آئی 25 گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ساتھ تمام فوجی ٹیکنیکل تعاون دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی تک محدود ہے۔ جہاں تک ایم آئی 25 گن ہیلی شپ ہیلی کاپٹروں کا سوال ہے تو اس سلسلہ میں کوئی نیا معاہدہ ہوا ہی نہیں ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم کئی سال قبل ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :