دنیا
16 جون ، 2012

یورپین یونین شام کو لگژری مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کردی

برسلز …یورپین یونین نے شام کو لگژری مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ فیصلہ بین الاقوامی ثالث کوفی عنان کی بات چیت کے نتیجہ میں سیز فائر کے باوجود شام میں تشدد اور قتل و غارت گردی میں اضافہ کے باعث کیا گیا۔ یورپین یونین کی جانب سے تازہ پابندیوں کے نتیجہ میں شام کو لگژری جوتوں، کشتیوں، کاروں اور ممکنہ فوجی سازوسامان کی برآمد پر پابندی ہوگی۔ یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ خاتون کیتھرین آشٹن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے سوچ سمجھ کر تازہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس کا اثر حکمران طبقے پر ہوگا۔ تازہ پابندی پر عملدرآمد 17 جون سے ہوگا۔

مزید خبریں :