انٹرٹینمنٹ
01 ستمبر ، 2016

بالی ووڈ میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو

بالی ووڈ میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کانیا ڈائیلاگ پروموجاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے غریب نوجوان کے گرد گھومتی ہے جواپنی محنت و لگن کے بل بوتے پر ایک نامور گلوکار بن جاتا ہے ۔

کریشیکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں دھرمیش یلند اورادیتیا کمار شامل ہیں۔

فلم رواں سال 23ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

مزید خبریں :