پاکستان
02 ستمبر ، 2016

بانی ایم کیو ایم کے خلاف قومی اسمبلی میں قراردادجمع

بانی ایم کیو ایم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد میں پاکستان مخالف نعرےلگانےپربانی ایم کیوایم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے 22 اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر سے میڈیا ہاؤسز پر حملے، جرائم، تشدد،دہشت گردی اورپاکستان مخالف نعروں یاکارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کےپیروکارتخلیق پاکستان کی جدوجہد کرنےوالوں کی اولادہیں۔ ایوان23اگست کوایم کیو ایم پاکستان کےاپنائےگئےمؤقف کوسراہتا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان اور اس کے حامی بلاشبہ پُرخلوص پاکستانی ہیں، ایوان کاریاست اوراداروں سےمطالبہ ہےکہ کھلےدل سےایم کیوایم پاکستان کاخیرمقدم کریں۔

 

مزید خبریں :