پاکستان
02 ستمبر ، 2016

پی ٹی آئی والےملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا ء اللہ

پی ٹی آئی والےملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا ء اللہ

 

ظفر ملک...پنجاب کےوزیرقانون رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہےمگرکچھ لوگ صرف ذاتی سیاست چمکارہے ہیں،پی ٹی آئی والےانتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ریلیاں اور مارچ دہشت گردوں کے لیے سوفٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،سی پیک منصوبے میں مسائل کا سامنا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے کھڑی ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی والوں اور ایک مولوی صاحب کو ملک و قوم سے کوئی غرض نہیں وہ صرف الیکشن چاہتے ہیں ، مارچ کے لیے وہ خود تو ہیلی کاپٹر پر آئیں گے مگر عوام خوار ہوتے رہیں گے ۔

وزیر قانون نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس نے تھریٹ لیٹرز پی ٹی آئی والوں کو دکھائے ہیں،اس طرح کےمارچ دہشت گردوں کے لیے سوفٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :