پاکستان
02 ستمبر ، 2016

قومی اسمبلی: بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پرمنظور

 

 

قومی اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی ہے۔قراردادمیں پاکستان مخالف واقعات میں ملوث عناصرکیخلاف قانون وآئین کےمطابق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برجیس طاہر کی قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیزتقریرسےمیڈیاہاؤسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایوان پاکستان مخالف نعرے لگانے پربانی ایم کیوایم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرار داد کی مخالفت نہیں ،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میں چاہتا تھاکہ حکومت سے قبل ہم اپنی قرارداد پیش کریں، لیکن حکومت ایم کیو ایم کی قرارداد سے پہلے اپوزیشن کے ساتھ ملکر اپنی قرارداد لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر پاکستان مخالف نعروں کی شدید مخالفت اور ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے،ایم کیو ایم کےخلاف امتیازی رویہ برقراررکھاگیاتومزاحمت کریں گے۔

مزید خبریں :