05 ستمبر ، 2016
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی فنانسنگ میں اسلامک بینکاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پہلی ورلڈ اسلامک فنانس فورم سے اپنے خطاب میںوزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی فنانس سے غربت کا خاتمہ اور دولت کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے۔
وزیر خزانہ نے اسلامی بینکوں کی اعلیٰ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کام کو مخصوص شعبوں تک محدود کرنے کے بجائے معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھائیں۔
اسحا ق ڈار نے مزید کہا کہ اسلامی بینکاری پر بنائی گئی اسٹرینگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے امپلی مینٹیشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔