پاکستان
06 ستمبر ، 2016

عمران خان کی زیر صدارت کراچی جلسے سے متعلق اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت کراچی جلسے سے متعلق اجلاس

 

کراچی کے انصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، علی زیدی، جہانگیر ترین اور علیم خان شریک ہوئے جبکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد کی کورکمیٹی بھی شریک ہوئی۔

دوسری جانب کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ نشتر پارک میں سادہ لباس مسلح افرادموجود ہیں، مسلح افراد پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے ذاتی گارڈز ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔

کراچی کے نشتر پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جلسہ گاہ میں واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں،جبکہ اردگرد کے علاقے بند کردیئے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ میں سوئپنگ کے دوران ایک اہلکار کنٹینر سے گر کر زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :