06 ستمبر ، 2016
افغان شہری کے اسکینر سے گزرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کرنا بھاری پڑ گیا، طورخم سرحد پر تعینات این ایل سی کے 6اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔
برطرف اہلکاروں نے 31 اگست کے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پرجاری کی تھی، ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک افغان شہری کو سامان اسکینر سے گزارنے کا کہا گیا تو وہ اس کی بیلٹ پر خود بھی بیٹھ کر اسکینر سے گزر گیا۔