پاکستان
06 ستمبر ، 2016

ایم کیو ایم کی گرفتار 3خواتین کو رہا کردیا گیا

ایم کیو ایم کی گرفتار 3خواتین کو رہا کردیا گیا

 

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی گرفتار 3خواتین کو رہا کردیا گیا ، یہ خواتین رہائی کے بعد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی پہنچ گئیں۔

مذکورہ خواتین کو 22اگست کی پاکستان مخالف تقریر پر اشتعال میں آکر نجی چینل کے دفتر پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ کئی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

مزید خبریں :