06 ستمبر ، 2016
فٹبال کا شوق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار مہر بخش کو بلدیہ ٹاؤن کھینچ لایا،دونوں وزراء میدان میں اترے، وزیراعلیٰ نے آسکانی برادرز اور وزیر کھیل نے ماڑی پور بلوچ کی نمائندگی کی،وزیر اعلیٰ نے گول بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار مہر بخش بلدیہ چار میں ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر مہمانان خصوصی وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل نے اس موقع پر میچ میں بھی حصہ لیا۔
دونوں نے گیند جال میں بھی پہنچائی،وزیر اعلیٰ سندھ کا گول ریفری نے درست قرار دیا، وزیر کھیل گول کرنے کے بعد آف سائیڈ قرارپائے۔
اس موقع پر علاقے کے مسائل کی درخواست لے کر آنے والی خواتین کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول کرکے اسے تو جتوا دیا،مگر اب ان کا امتحان ہے عوام کے دل جیتنے کا۔