پاکستان
06 ستمبر ، 2016

دہشت گردوں پر جنوبی وزیرستان کی زمین تنگ کر دی، جی او سی وانا

دہشت گردوں پر جنوبی وزیرستان کی زمین تنگ کر دی، جی او سی وانا

 

جی او سی وانا میجر جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں پر جنوبی وزیرستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے، قبائلی عوام ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں وانا، کانی گرم اورسرا روغہ میں یوم دفاع پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔

وانا میں جی او سی میجرجنرل خالدجاوید نے کہا کہ ملک کے دفاع کےلیے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں پر جنوبی وزیرستان کی سرزمین تنگ کردی گئی ہے،آج کے دن دہشت گردوں کو پیغام ہے کہ پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں اور ان ناسوروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :