06 ستمبر ، 2016
یوم دفاع پرراولپنڈی میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش ہوئی، لڑاکاطیاروں نے بھی کرتب دکھائے۔ قوم کے جری سپوتوں نے جنگ کےمحاذ پردشمن کوعبرت ناک سبق سکھایا۔
عظیم کامیابی کو 51 سال گزر چکے لیکن وطن عزیز کیلئےلڑنے مرنے اوراس کےچپے چپے کی حفاظت کیلئےدل وجان قربان کرنے کاعزم آج پہلے سے زیادہ جوان ہے۔
یوم دفاع پرراولپنڈی کےنورخان ائیربیس میں جنگی جہازوں اور ہتھیاروں کی نمائش ہوئی،طلبہ نے بھی بھرپورشرکت کی،ایف سولہ، سی ون تھرٹی اورجے ایف تھنڈرسمیت پاک فضائیہ کےزیراستعمال ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی، ایف 16 جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں نے شاندار فضائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔
یوم دفاع کے موقع پر جہاں قوم اپنی فتح کا شاندار جشن منا رہی ہے وہیں پر قوم کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی جان دے کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔