پاکستان
06 ستمبر ، 2016

میجر شبیر شریف شہید کی آخری آرام گاہ پر تقریب

میجر شبیر شریف شہید کی آخری آرام گاہ پر تقریب

 

71ء کی جنگ میں بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیر شریف نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی آخری آرام گاہ پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آخری آرام گاہ پر خصوصی تقریب ہوئی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فدا حسین ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے، فرنٹیر فورس رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی جرأت و جواں مردی اور جاں نثاری کو سلامی پیش کی ۔

مہمان خصوصی جی او سی میجر جنر ل فدا حسین ملک نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی، تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی موجود تھے، انہوں نے قوم کے شہیدجوانوں اور بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا۔

مزید خبریں :