06 ستمبر ، 2016
دفاع پاکستان کونسل کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں اور نظریات پر دشمن حملہ آور ہے،حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرے، دشمن آج بھی حملہ آور ہے،ہم نظریاتی دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔
دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں ایک سیمینارکے دوران کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ ختم نہیں ہوئی، غلط پالیسیوں سے محبت، نفرت میں بدل جائے گی۔
دفاع پاکستان کونسل کے رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے۔