06 ستمبر ، 2016
ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہیں، بھارت کشمیرمیں جارحیت بند کرے۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے درجنوں معصوم کشمیری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے،بھارتی فورسز نے پیلٹ گنیں استعمال کرکے سیکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا،دنیا بھرکے لوگوں کی طرح کشمیری بھی بنیادی انسانی حقوق کے حق دار ہیں۔
ملالہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے اسکول بند پڑے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے انسانیت سوز مظالم روکے۔