07 ستمبر ، 2016
کراچی میں بینرز کے جواب میں بینرز لگ گئے، ایک بار پھر نامعلوم افرادکراچی کی سڑکوں پر بینر ز لگا گئے، جن پر لکھا ہے ’جوملک کاغدارہے، وہ موت کاحق دارہے‘۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ بینرز اِدھر کے ہوں یا اُدھر کے سب نامعلوم افراد لگا رہےہیں،اس طرف اور اُس طرف کے بینرز نامعلوم افراد ہی لگا رہے ہیں ۔
کراچی میں بینر زکے جواب میں لگائے گئے بینرز کب لگے،کیوں لگائے گئےیہ کسی کو معلوم نہیں پرکس نے لگائے سب جانتے ہیں ،کیونکہ وہ ’نامعلوم افراد‘ہیں ۔
شارع فیصل، یوپی اور شہر کے دیگر علاقوں میں لگائے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ ’جوملک کا غدار ہے، وہ موت کاحق دارہے‘۔
کچھ روز پہلے سندھ ہائیکورٹ اور صدر کے علاقوں میں بینرز لگائےگئےتھے، جن پر تحریر تھا کہ ’جو قائدکا غدار ہے، موت کا حقدار ہے ‘ اور ’فاروق ستار گروپ نامنظور‘اس بارے میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ بینر ز لگانےوالے نامعلوم افراد ہیں ۔