07 ستمبر ، 2016
کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ سیاسی گفتگو کا محور بن گیا ہے،ایم کیو ایم نے نشتر پارک کے جلسے کو جلسی قرار دیا، جب کہ وزیراعظم نے آج چترال میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر اس پر تبصرہ کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے مخالفین کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے، کراچی والوں نے بھی نوٹس لے کر مخالفین کو جواب دے دیا۔
وزیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کو کراچی میں خوش آمدید کہا لیکن کہا کہ وہ کراچی کی فتح کا خواب دیکھنے سے باز رہیں۔