پاکستان
07 ستمبر ، 2016

دہلی ،پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب

دہلی ،پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب

 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منگل کو یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع کی تقریب میں 1965ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی بھی بیرونی خطرے سے ملک کو بچانے کے لیے قوم تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :