کاروبار
07 ستمبر ، 2016

پشاور:مویشی منڈیوں میں مہندی لگے،نقش و نگار والے اونٹ

پشاور:مویشی منڈیوں میں مہندی لگے،نقش و نگار والے اونٹ

پشاورکی مویشی منڈیوں میں گائے بیل اور بکروں کے بعد اونٹ بھی پہنچ گئے، ایک منڈی میں نسبتاً سستے اونٹ قربانی کے لیے دستیاب ہیں۔

صحراکے جہاز پشاور میں لینڈ کرگئے، اونٹوں کی منڈی ترناب فارم کے قریب مین جی ٹی روڈ پرسجی ، جہاں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے اونٹ قربانی کیلئے لائے گئے ہیں۔

مہندی لگے اورپھولوں کے ہارپہنے اونٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیےبیوپاری اونٹوں کو خوب کھلاپلارہے ہیں اور ان پرخوبصورت نقش و نگار بنائےجارہے ہیں۔

منڈی میں موجود اونٹوں کی قیمتیں ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان ہے تاہم سودے بازی پر قیمتوں میں رعایت بھی مل جاتی ہے۔

پشاورمیں پہلی بار اتنی تعداد میں اونٹ لائے گئے ہیں، بیوپاریوں کا دعویٰ ہے کہ اونٹوں کی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت کم ہیں۔

مزید خبریں :