07 ستمبر ، 2016
سونا پھر مہنگا ہوگیا ،فی تولہ قیمت 600 روپےبڑھ کر51 ہزار 700 روپے ہوگئی،10گرام سونےکی قیمت 514 روپے اضافے کے ساتھ 44 ہزار 314 روپے پر پہنچ گئی۔
امریکی شرح سود نہ بڑھنے کے امکان پر سونا عالمی سطح پر مہنگا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 348ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 700 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 44 ہزار 314 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 1348 ڈالر فی اونس ہوگئی،امریکا میں شرح سود نہ بڑھنے کی توقعات ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔