17 جون ، 2012
جامشورو…جامشورو میں سپر ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی جامشورووقار ملن کے مطابق کچھ عرصے سے سپر ہائی وے پر ڈاکووٴں کی کارروائیاں جاری تھیں ۔آج بھی پولیس چوکی نمبر 13 کے قریب مسلح ڈاکووٴں نے ایک ٹرک اور ٹریلر کو یرغمال بنا ہوا تھا اور لوٹ مار میں مصروف تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔