17 جون ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رابعہ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کے مطابق رات گئے سپرہائی وے سے ملحق گڈاپ ٹاوٴن کے علاقے ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیاجبکہ بغدادی تھانے کی حدورسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آصف اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔