دنیا
17 جون ، 2012

مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

قاہرہ… مصر میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے کے دوران اتوار کومسلسل دوسرے روز بھی ووٹنگ جاری رہی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلہ کن مرحلے میں عوامی رائے دہی کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا جس کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ اس الیکشن میں مقابلہ احمد شفیق اور محمد مْرسی کے درمیان ہے۔ محمد مرسی مذہبی تحریک اخوان المسلمون کی ذیلی جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ احمد شفیق حسنی مبارک کے دور صدارت میں کچھ عرصے کے لیے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ انتخابات سے قبل مصری آئینی عدالت نے پچھلے سال مرحلہ وار عام الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی موجودہ قومی پارلیمان کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :