انٹرٹینمنٹ
11 ستمبر ، 2016

بڑی عید پر 4 نئی پشتو فلمیں پیش کی جائیں گی

بڑی عید پر 4 نئی پشتو فلمیں پیش کی جائیں گی

 

 پشاور میں اس بار بھی پشتو فلم انڈسٹری بازی لے گئی۔ بڑی عید پرپشتو کی 4نئی ایچ ڈی فلمیں بڑی اسکرین کی زینت بنیں گی۔

عید الاضحی پرریلیز ہونے والی پشتو فلموں میں غلام، بدمعاشی نہ منم ، زہ پاگل یم اور بدمعاشی بہ منے شامل ہیں ۔

فلم کے نمایاں ستاروں میں ارباز خان، شاہد خان ، جہانگیر خان، شاہد خان،آفریں اور سدرہ نور شامل ہیں۔

فلم سازوں کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ فلموں کی کہانی اور اسکرپٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ اصلاح کاپہلو نمایاں ہے۔

فلم بنانے والے پر امید ہیں کہ شائقین معیاری تفریح کے لئے سینما گھروں کا رخ کریں گے۔ اور اس مرتبہ نئی فلمیں اچھا بزنس کریں گی۔

 

مزید خبریں :