پاکستان
11 ستمبر ، 2016

سانحہ بلدیہ : لواحقین کو 52کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا معاہدہ

 

جرمن کمپنی اور پاکستانی اداروں کے درمیان لواحقین کو 52کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا ۔

معاہدہ جرمن حکومت کی درخواست پر متعلقہ کمپنی سے طے پایا،ستمبر 2012 کو بلدیہ فیکٹری میں آگ سے259ورکرز جاں بحق ہوئے تھے۔

آگ سے تباہ علی انٹرپرائزز کا مال خریدنے والی جرمن کمپنی کک ورثا کو ہرجانہ ادا کرے گی ۔ دسمبر 2012 میں جرمن کمپنی کک نے متاثرین بلدیہ فیکٹری کو 10 کروڑ روپے دیے تھے۔

7 کروڑ روپے پاکستان میں ای او بی آئی اور سیسی بھی ادا کرے گی ۔

مزید خبریں :