11 ستمبر ، 2016
صنویہ چوہدری...بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی کے موقعے پر مزار قائد پر اہم شخصیات کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی سندھ کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پہنچے،جہاں پر انہوں نے کابینہ اراکین کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا استقبال کیا۔
گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ قائد اعظم نے ہمیں یہ پیارا ملک دیا ہے اور عہد کرنے آئے ہیں کہ ان کے اصول پرچلیں۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناتھا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور قوم بھول نہیں سکتی جس طرح قائد اعظم نے محنت کی اور یہ ملک دیا۔
مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی ۔