11 ستمبر ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ برابر کے پاکستانی بننا چاہتے ہیں ، اب پاکستان بنانے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بند کیا جائے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو قبول نہ کرنا سب سے بڑا المیہ ہے، یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل وہی لوگ حل کرسکتے ہیں جو خود مسائل کی چکی میں پسے ہوں، اس بار عید پر کھالیں جمع نہیں کریں گے بلکہ الائشیں اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو جو اقدام کیا وہ اتحاد اور تنظیم کو قائم رکھنے کے لیے کیا تھا۔