11 ستمبر ، 2016
عازمین حج نے آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور خطبہ حج سنا ۔ وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوگئے۔
لاکھوں حاجیوں کا میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب سفر جاری ہے۔ حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاکی نمازیں ادا کرنے کے بعد صبح تک وہیں قیام كکریں گے۔
حجاج کرام منیٰ میں نماز فجر ادا کرکے 9 ذی الحج سورج طلوع ہونے کے بعد عرفات روانہ ہوئے جہاں رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، خطبہ حج سنا، ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر ادا کیں۔
مغرب کے وقت حجاج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہو گئے،کئی حجاج اس وقت بھی عرفات سے مزدلفہ کی جانب گامزن ہیں۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے مزدلفہ سے منیٰ جائیں گے۔