پاکستان
12 ستمبر ، 2016

سوات :پولیس وین کے قریب دھماکا،4اہلکار زخمی

 

سوات میں کڑا کڑکے قریب پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے 4اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔

ڈی پی او سوات محمدسلیم مروت کے مطابق واقعہ تحصیل بریکوٹ میں کڑا کڑ کے قریب پیش آیا جہاں غالیگے پولیس اسٹیشن کی موبائل پر دھماکہ ہوا ہے، جس سےگاڑی الٹ گئی، گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت تین اہلکار معمولی زخمی ہو ئے ۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :