14 ستمبر ، 2016
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عام طور پر عید کے دنوں میں کسی نہ کسی ملک کے خلاف کھیلنے میں مصروف ہوتے ہیں، اس بار ان کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے کا موقع ملا ۔
کھلاڑیوں نے عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے سنگ منائیں، اپنے پسندیدہ رنگ کے کرتا شلوار زیب تن کیے، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے سیاہ رنگ پہنا جبکہ سرفراز احمد نے سفید رنگ کا انتخاب کیا۔