14 ستمبر ، 2016
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سمنز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔منیجر جوئیل گارنر کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے چند روز میں متحدہ عرب امارات پہنچنا ہے جہاں اس نے پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز کرنا ہے۔ ایسے میں ویسٹ انڈیز بورڈ نے کوچ فل سمنز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور منیجر جوئیل گارنر کو نگران مقرر کر دیا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کلچر اور حکمت عملی میں تضاد کو سمنز کی معطلی کی وجہ بتایا ہے ۔