14 ستمبر ، 2016
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان شاہد آفریدی عید کے دوسرے روز فلاحی ادارے ’دارلسکون‘ پہنچے،جہاں موجود بچے دونوں اسٹارز کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔
کراچی میں فلاحی ادارے دارلسکون میں موجود اسپیشل بچوں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب انہوں نے اپنے درمیان اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیکھا ۔
بچوں نے میوزک اور ٹیبلوز کے ساتھ کرکٹرز کا استقبال کیا ،شاہد آفریدی اور سرفراز احمد نے بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ جتنا ہوسکے ہمیں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے ۔ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ ، انضی بھائی نے اپنا اور میں نے ان سے اپنا پلان شئیر کیا ہے ،میں کرکٹ کو ایسے چھوڑنا چاہتا ہوں کہ میری اور پی سی بی دونوں کی عزت ہو۔