17 جون ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو خواتین اور بچے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ لیاقت بنگش کی پر اصرار ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ رہی ،۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں رابعہ سٹی سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہے کہ پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت بنگش کے نام سے ہوئی ہے ،جو عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ تھا اور ماضی میں پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کیا گیا تھا،جبکہ اس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں۔لیاقت بنگش کی نماز جنازہ پہلوان گوٹھ میں ادا کی گئی جس میں عوامی پارٹی کے رہ نماوٴں اور کارکنوں نے کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے کہا کہ لیاقت بنگش عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن اور پہلوان گوٹھ وارڈ کا عہدیدار بھی رہ چکا ہے، بشیر جان نے کہا کہ لیاقت بنگش گرفتار ہونے کے بعد عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا تھا اور تاریخوں پر کراچی آتا تھا اور پرسوں ہی وہ کراچی پہنچا تھا، بشیر جان نے کہا کہ لیاقت بنگش کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق لیاقت بنگش کی تدفین کوہاٹ میں کی جائے گئی۔ قائد آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ سے 6 سالہ حمزہ نامی بچہ ہلاک اور 8 سالہ عمران زخمی ہوگیا، سپرہائی وے پر گلشن معمار کے قریب واقع فارم ہاوٴس سے دو افراد کی لاشیں ملیں،ملنے والی لاشوں میں ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں ہیں،شیر شاہ کے علاقے میں گلی نمبر گیارہ کے مکان سے ایک شخص کی لاش ملی،کھوکھراپار کی مدینہ کالونی سیایک خاتون کی 4 سے 5 روز پرانی تشدد ذدہ لاش ملی ،رات گئے سپرہائی وے سے ملحقہ گڈاپ ٹاوٴن کے علاقے ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیاجبکہ بغدادی تھانے کی حدورسے دو افراد کی لاشیں ملی تھیں۔