پاکستان
17 جون ، 2012

بلوچ عوام کو وسائل پر مکمل اختیار دیکر محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکتا ہے، اسد بلوچ

کوئٹہ … بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل پر مکمل اختیار دیئے جانے سے ہی ان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، صوبے اور وفاق کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں 126 واٹر مینجمنٹ افسران کو مستقل کرنے کے آرڈرز کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب اور مسخ شدہ لاشیں پھینکے جانے کاسلسلہ بند کرکے ہی صوبے کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل پر مکمل اختیار دیئے جانے سے ہی ان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، صوبے اور وفاق کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پشتون اور بلوچ عوام اس خطے میں صدیوں سے مل جل کر رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد اور غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں اوربلوچستان سے پشتون علاقوں کو علیحدہ کرنے کا مطالبہ کرنے والے حقیقت میں پشتونوں کے دوست نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کی 4 سے 5 لاکھ ایکڑ اراضی پرزیتون کاشت کرکے ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل کئے جانے کے علاوہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :