17 جون ، 2012
کوئٹہ…نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایانہ نظام کے خلاف، بدلو سرمایہ داری نظام مہم کا اغاز کردیا گیا ہے اور کوئٹہ میں اکیس جولائی کو مزدوروں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔ کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر اور سابق سینیٹر عبدالرحیم میرداد خیل کے ہمراہ نیو زکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا اور خصوصاً پاکستان میں غربت ،افلاس ،مہنگائی ،بے روزگاری کا ذمہ دار سرمایہ داری نظام ہے۔انہون نے کہا کہ سرمایہ داری نظام نے محنت کشوں ،کسانوں ، غریب عوام کو معاشی غلام بنادیا ہے۔انہون نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن نے ملک میں سرمایہ نظام کے خلاف،، بدلو سرمایہ داری نظام مہم شروع کی ہے اور اسی سلسلے میں کوئٹہ میں اکیس جولائی کو مزدوروں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں مزدوروں کی ماہ وار تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر مقرر کی جائے ۔