دنیا
17 ستمبر ، 2016

اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں، کولن پاول

اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں، کولن پاول

سلمان خواجہ ... سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں اور ان سب کا رخ ایران کی جانب ہے۔

یہ بات انکی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک خفیہ ای میل میں کہی گئی تھی جس کے بعد امریکا کو خفت کا سامنا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے یہ انکشاف گذشتہ سال اپنے ایک کاروباری رفیق اور ڈیموکریٹ پارٹی کو عطیات دینے والے جیفری لیڈز کو تحریر کی گئی ایک ای میل میں کیا تھا۔

اس ای میل کو ڈی سی لیکس نامی ایک گروپ نے ہیک کرکے LobeLog نامی فارن پالیسی بلاگ میں شائع کرا دیا تھا۔ اسرائیل نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں کبھی کوئی تذکرہ نہیں کرتا جبکہ اس کے بارے میں یہ رائے عام ہے کہ اس کے پاس تقریباً 400 ایٹمی ہتھیار ہیں۔

تاہم کولن پاول اس بارے میں بات کرنے والے اب تک سب سے بااختیار فرد ہیں۔ اسی ای میل میں انہوں نے اس شبہے کا اظہار بھی کیا کہ ایران ایک سال میں ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے۔

 

مزید خبریں :