پاکستان
18 جون ، 2012

لاہور اور صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے، 9ڈاکو ہلاک

لاہور اور صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے، 9ڈاکو ہلاک

لاہور/صادق آباد… لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں سی آئی اے پولیس سے مبینہ مقابلے میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزم ہلاک ہو گئے لیکن کسی شیر جوان کو خراش تک نہ آئی۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے سول لائین پولیس اغوا برائے تاوان کے ملزم عتیق عرف بلو کو نشاندہی کے لئے ساندہ میں چوہدری عابد نامی شخص کے ڈیرے پر لائی جہاں اس کے ساتھیوں زاہد عرف راجو،الطاف اور صادق نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں تمام ملزم مارے گئے۔الطاف اور صادق سگے بھائی اور فیروز والا کے رہایشی ہیں۔پولیس کے مطابق تمام ملزمان قتل اور سنگین وارادتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے تمام ملزمان کی لاشوں کو پو سٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ ادھر صادق آباد میں پولیس حراست سے فرا رہونے والے5 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ڈی پی او صادق آباد سہیل ظفر چٹھ کے مطابق ہلاک ہونے والی ڈاکو گزشتہ شام تھانا تبسم شہید سے فرا ر ہوئے تھے جن کی تلاش جاری تھی کہ احمد پور لمہ کے نواحی علاقے چک 21 میں پولیس اور ڈاکو کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 5ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوووٴں کے فرار ہونے کے بعد پولیس کے غفلت برتنے پر 4پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :