دنیا
18 ستمبر ، 2016

امریکا: منی سوٹا کے شاپنگ مال میں چاقو کے وار سے 8افراد زخمی

امریکا: منی سوٹا کے شاپنگ مال میں چاقو کے وار سے 8افراد زخمی

 

امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک شاپنگ مال میں حملہ آور نے 8افراد کوچاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک کر دیاگیا۔

پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق چاقو سے لیس حملہ آور شاپنگ مال میں گھس آیا اور وہاں موجود افراد پر اندھا دھند وار کیے،8 زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے جوابی کارروائی کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق 7افراد کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ ایک زخمی ابھی اسپتال میں داخل ہے ۔

مزید خبریں :