پاکستان
18 جون ، 2012

لوڈشیڈنگ کیخلاف متعدد شہروں میں آج بھی پرتشدد مظاہرے

لوڈشیڈنگ کیخلاف متعدد شہروں میں آج بھی پرتشدد مظاہرے

لاہور… چیچہ وطنی میں گزشتہ روز کے پرتشدد مظاہروں میں میپکو دفاتر ، تھانوں اور ایم این اے کے گھر پر توپھوڑ کے الزام میں 12 سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ 10 افراد گرفتارر لئے کئے گئے ہیں۔ آج بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف سمندری روڈ پر شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔۔ مختلف علاقوں سے فیکٹری مالکان کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں کینال روڈ پر واقع فیسکو کے مرکزی دفتر جارہی ہیں۔ گوجرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف اسلام پورہ کے رہائشی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ منڈی بہاوٴالدین میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے صدر چوک بلاک کردیا،مظاہرے میں خواتین بھی موجودشریک ہیں۔ سرگودھا کے نواحی قصبہ جھاوڑیاں میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مشتعل افراد نے واپڈا آفس میں توڑ پھوڑکی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی ہے۔چکوال میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین نے لاہور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مشتعل افراد نے ایک سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی جلائے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔خیبرپختون خوا کے علاقے لوئردیر میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعدادبھی شریک ہے۔ مظاہرین نے دیر افغانستان شاہراہ پر دھرنا د ے کر روڈ بلاک کردی ہے۔

مزید خبریں :