18 جون ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس کے تحت گرفتار سینئر وکیل ندیم احمد ایڈوکیٹ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے 25 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے پر ندیم احمد ایڈوکیٹ کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ نیب نے ندیم احمد ایڈوکیٹ کو 5 ارب روپے غبن کے الزام میں بغیر وارنٹ گرفتار کیا تھا۔ ندیم احمدکے وکلاء کا کہناہے کہ ندیم احمد متعلقہ کمپنی کے قانونی مشیر تھے ان پر نیب ریفرنس بنتا ہی نہیں، گرفتاری حکومتی دباوٴ کانتیجہ ہے : ندیم احمد ایڈوکیٹ کی پیروی سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر انور منصور خان ، سینئر وکیل صدیق مرزا سمیت دیگر وکلاء نے کی۔