19 ستمبر ، 2016
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد زبیر کو بری کردیا ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
محمد زبیر کو پولیس نے 2015ء میں نبی بخش تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لیاری سیکٹر سے ہے۔ ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔