19 ستمبر ، 2016
اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کا کہنا ہے کہ انہیں حج کے دوران بہترین سفری اور قیام و طعام کی سہولتیں مہیا کی گئیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ حجاج کرام کو اس بڑے مذہبی فریضے کی انجام دہی میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی حج معاملات میں کوئی کرپشن کی رپورٹ سامنے آئی۔
حج جیسے اہم مذہبی فریضے میں حجاج کی سہولت اور انکے آرام کا خیال رکھنے کے لیے انہیں مسجد الحرام کے قریب تر اور بہترین ہوٹلز کا چناو ٔکیا گیا ، سفر کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بسیں حاصل گئی ، خدمت پر معمور عملے کو بہترین تربیت دی گئی جس سے حجاج کرام نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور خود بھی تمام امور کی نگرانی کرتے رہے۔
حجاج کرام کو تاریخ میں پہلی بار کمبل ، جائے نماز ، چٹائی اور تکیے بطور تحفہ فراہم کیے گئے ، حکومتی انتظامات پر حجاج نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
حج معاملات میں سرکاری اہلکاروں کی کرپشن ایک معمول کی بات سمجھی جاتی تھی،مگر 2016 کا سال مسلسل تیسرا سال ہے جب کسی بھی بد عنوانی یا سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔