پاکستان
19 ستمبر ، 2016

پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ تحلیل نہیں کیا، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ تحلیل نہیں کیا، جہانگیر ترین

 

تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل جہانگیرترین نےکہاہےکہ تمام توجہ رائےونڈ مارچ پر ہے ، سیف اللہ نیازی نے استعفٰی دیا نہ ان سے کوئی اختلاف ہے ۔پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ تحلیل نہیں کیا ، پوسٹر اور بینر بنوانے والے ن لیگ کی ایماء پر کام کررہے ہیں ۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے وفد نے جہانگیرترین سے ملاقات کی،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہاوہ غلط فہمیاں دورکرناچاہتے ہیں ، یوتھ ونگ کو تحلیل نہیں کیا ۔

تمام ونگز سے متعلق فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں، جو خبریں اچھالی جارہی ہیں اور جولوگ اختلاف باہر لے کر آرہے ہیں وہ ن لیگ کے ایجنڈے پر ہیں، مسلم لیگ ن کا عمران خان کے بعد ہدف میں ہوں۔

جہانگیر ترین نےکہا کہ ان کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کےساتھ کوئی اختلاف نہیں ۔ میری وجہ سے انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

جہانگیرترین کاکہناتھاکہ ان کی تمام ترتوجہ رائےونڈ مار چ پر ہے ،ا س میں تحریک انصاف کےتمام ونگز آئیں گے ۔

مزید خبریں :