پاکستان
19 ستمبر ، 2016

آرمی چیف نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا

آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مکمل طورپر باخبر ہیں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، پاک فوج اور پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نےکہاکہ مکمل طور پرباخبر اور خطے کی تازہ ترین صورتک حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،مسلح افواج کسی بھی براہ راستہ یا بالواسطہ خطرے کامقابلہ کرنے کیلئےمکمل طور پر تیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پیش آنے والے واقعات کے پاکستان کی سیکیورٹی پر اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں،پاک فوج اور عوام ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کومل کرناکام بنادیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارت کے منفی اور مخاصمانہ پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور باخبر اور خطے میں ہونے والے واقعات ، ان کے پاکستانی کی سیکورٹی پر اثرات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر قیادت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے آرمی، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :