پاکستان
18 جون ، 2012

بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے پپیکو کو 8ارب روپے جاری

بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے پپیکو کو 8ارب روپے جاری

اسلام آباد… بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارت خزانہ نے پیپکو کو 8 ارب روپے جاری کر دیئے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یہ رقم تیل سے بجلی پیدا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے، رقم دو دن میں پیپکو سے پی ایس او اور پھر ریفائنری تک پہنچ جائے گی، حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجلی کے لیے اب تک 142 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :