دنیا
18 جون ، 2012

افغانستان میں 20 غیرملکی باشندوں گرفتار

کابل … افغان حکومت نے ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم 20 غیرملکی باشندوں کوگرفتارکرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے اہلکار سید عبدالغفار سیدزادہ نے بتایا کہ گرفتارشدگان میں 17 بھارتی اور 3 نیپالی باشندے شامل ہیں جن کو ایک نیپالی انسانی اسمگلر کام کی غرض سے یہاں لایاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتارشدگان کے پاس کوئی قانون دستاویزات نہیں ۔

مزید خبریں :