دنیا
18 جون ، 2012

سائنسدانوں کا قتل، 20 ایجنٹوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے، ایران

تہران… ایران کی انٹیلی جنس کے وزیر حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث 20 ایجنٹوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے ۔ تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی سائنسدانوں مصطفی احمدی روشان رضا کاشقائی اور ماجد شراری کے قتل میں ملوث بیس ایجنٹوں کوگرفتارکرلیاگیا ہے جو مختلف دہشت گردوں اور خفیہ اداروں کیلئے کام کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان افراد سے تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد دیگر شواہد حاصل کرلیے جائیں گے۔

مزید خبریں :