دنیا
18 جون ، 2012

بھارت: ممبئی میں دو مقامی ٹرینوں کے درمیان تصادم ، 6 افراد زخمی

ممبئی… بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں دو مقامی ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ اندھیری ریلوے سٹیشن پر چرچ گیٹ ‘ بوریولی اور ویرارچرچ گیٹ ٹرینوں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک ریلوے سروس معطل رہی ۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ سگنل کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں :